فلپائن کا پاکستان سے پچاس ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا فیصلہ

منگل 30 جون 2015 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فلپائن کے شہری بھی پاکستانی چاول کے دیوانے ہو گئے پاکستان سے پچاس ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

فلپائن کے لیے چاول درآمد کرنے کے مجاز حکومتی ادارے این ایف اے نے اس سال مختلف ممالک کیلئے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول در آمد کرنے کے لیے فلپائن کے پرائیویٹ سیکٹر سے در خواستیں مانگ لی ہیں جس میں پاکستان کے لیے مخصوص پچاس ہزار میٹرک ٹن کا کوٹہ بھی شامل ہے۔ نیشنل فوڈ اتھارٹی نے رواں سال کے لیے تقریباً آٹھ لاکھ پانچ ہزار دو سو میٹرک ٹن چاول کی در آمد کے لیے درخواستیں مانگ لی ہیں جو مقامی پرائیو یٹ سیکٹر تیس نومبر دوہزار پندرہ تک درآمد کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :