وزارت تجارت رواں مالی سال 27 ارب ڈالر برآمدی ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام

منگل 30 جون 2015 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزارت تجارت رواں مالی سال 2014-15 میں 27 ارب ڈالر کے برآمدی ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ملکی برآمدات 24 ارب ڈالر سے آگے نہ بڑھ سکیں۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت ذرائع کے مطابق جنوری 2014 میں جی ایس پی سٹیٹس حاصل ہونے کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ وزارت کے اعلی حکام کی ناقص منصوبہ بندی اور پالیسیاں ہیں حکومت نے گزشتہ مالی سال 2013-14 میں برآمدات کا ہدف 29.9 ارب ڈالر مقرر کیا تھا جس کو بھی حکومت حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی پاکستان کی ملکی برآمدات کا 50 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کی مصنوعات پر مشتمل ہے مگر حکومت اس حوالے سے انڈسٹری کو مناسب گائیڈ لائن فراہم نہیں کر پا رہی۔

وزارت نے اپنی نااہلی کو کپاس اور چاول کی قیمتوں میں ہونے والی غیر معمولی کمی پر ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمدات میں کمی کی ایک اور وجہ کئی باصلاحیت اور اہل افسران کی دوسری وزارتوں میں چلے جانے کی وجہ سے وزارت میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث کوئی مارکیٹ سٹرٹیجی تیار نہیں ہو پا رہی جبکہ بنگلہ دیش ہماری ریڈی میڈ گارمنٹس کے میدان میں بھارت اور پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چین کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور گزشتہ 10 سالوں میں اس نے اپنی برآمدات دگنی کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :