روس دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے شام کے حکام اور عوام کی حمایت کرتا رہے گا، پوتین

منگل 30 جون 2015 16:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ انکا ملک دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے شام کے حکام اور عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ بیان صدر روس ولادی میر پوتین نے شامی وزیر خارجہ ولید معلم کے ساتھ ملاقات میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

پوتین کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ شام میں حالات کس قدر کشیدہ ہیں، شام کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی جارحیت کا سامنا ہے۔ ان حالات میں فوجی کامیابیوں کے علاوہ ناکامیاں بھی ناگزیر ہوتے ہیں تاہم روس کو یقین ہے کہ زور یا بدیر جیت شام کے عوام کی ہی ہوگی۔ ہماری پالیسی کا مقصد شامی حکام اور عوام کی حمایت کرنا ہے، یہ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، صدر روس نے کہا۔

متعلقہ عنوان :