مصرمیں لگا دنیا کا سب سے بڑا افطار دسترخوان ، 10 ہزار افرادنے ایک ساتھ روزہ کھولا

منگل 30 جون 2015 16:15

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مصر کے شہر اسکندریہ میں روزے داروں کیلئے دنیا کا طویل ترین افطار دستر خوان لگایا گیا جس پر10 ہزار افراد کے افطار کرنے کی گنجائش تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکیمیڈیا کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں 800 طلبا کی جانب سے رضاکارانہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا افطار دستر خوان لگایا گیا، دستر خوان کے لئے افطار کا سامان مصر کی فوج نے مہیا کیا جب کہ مقامی تاجروں اور شہریوں نے بھی اس کی تیاری میں بھرپورطریقے سے عطیات دیئے تھے۔دنیا کے طویل ترین دسترخوان پربیک وقت 10 ہزارافراد کے ایک ساتھ افطار کی گنجائش تھی، یہ دستر خوان ایک خاص و عام شخص کے لئے بلا معاوضہ کھلا تھا تاہم اس دستر خوان پر بیک وقت 7 ہزار روزے داروں نے ہی افطار کیا۔

متعلقہ عنوان :