اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ، وزیر اعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 16:22

اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ، وزیر اعظم ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : اسلام آباد ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی شریک ہوئے وزیر اعظم نے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منصوبے کے پہلے مر حلے میں زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک کی ہائی وے کو سگنل فری کیا جائے گا. سی ڈی اے کے مطابق منصوبہ زیرو پوائنٹ سے روات تک 25 کلو میٹر طویل ہے جبکہ منصوبے پر 21 ارب 81 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی. ایکسپریس ہائی وے کی توسیع کا یہ منصوبہ 3 سال کے عرصہ میں مکمل کر لیا جائے گا. پہلے مرحلے میں ایک انٹر چینج اور سڑک کی توسیع شامل ہے جس پر ایک ارب 60 کروڑ روپے لاگت آئے گی.