15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں ہو گی

منگل 30 جون 2015 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی جمعرات کو منعقد ہو گی ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے ذرائع کے مطابق مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 1الاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں ‘مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے قرعہ اندازی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد کی عمارت میں ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :