محکمہ زراعت پنجاب کی باجرے کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

منگل 30 جون 2015 16:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے باجرے کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہری علاقوں میں پہلا پانی کاشت کے تین ہفتے بعد لگانا ضروری ہے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ باجرے کی فصل چونکہ سیم زدہ حالات برداشت نہیں کرسکتی اس لئے برسات کے دنوں میں خصوصی طورپر زیادہ پانی کا کھڑے رہنا نقصان دہ ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کیلئے باجرے کی فصل جولائی میں کاشت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چارے کی اگیتی فصل میں اگر رواں ملا کر کاشت کی جائے توچارے کی غذائیت اور پیداوار بڑھ جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار عام طور پر باجرے کو چھٹے کے ذریعے ہی کاشت کرتے ہیں لیکن اگر ایک ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں بذریعہ ڈرل بوائی کی جائے اور بیج زیادہ گہرائی میں نہ بویاجائے تو چارے اور بیج کی شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :