Live Updates

بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے ‘وکیل پی ٹی آئی عبدالحفیظ پیرزادہ

منگل 30 جون 2015 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) 2013کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دور ان پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے جبکہ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان میں انجینئرڈ الیکشن ہوا اگر ایسا ہے تو آپ ہمیں مواد دکھائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل انکوائری کمیشن میں پی ٹی آئی کیوکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے۔ وہاں انجینئرڈ الیکشن ہوئے، کئی پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز تھے نہ انتخابی عملہ، چند ووٹ لینے والے بھی عوامی نمائندے منتخب ہو گئے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان میں انجینئرڈ الیکشن ہوا اگر ایسا ہے تو آپ ہمیں انجینئرڈ الیکشن کا مواد دکھائیں ،جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ لوگ ووٹ ڈالنے نہیں آئے تو کیا یہ الیکشن کمیشن کی غلطی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ این اے 125 میں 1 لاکھ 20 ہزاراضافی بیلٹ پیپرز کے ذمہ دار آراوز اور متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این اے 125 میں فارم 15 کی گمشدگی کی شرح75 فیصد ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات