کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے والے 4 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

منگل 30 جون 2015 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے والے 4 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں قائم 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

یہ درخواست ضمانت ملزمان اکرم گجر ، یونس ، اصغر اور محمد اکرم کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کا سانحہ کوٹ رادھا کشن سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پولیس نے اس کے باوجود انہیں مقدمے میں ملوث کر دیا ہے ۔

لہٰذا عدالت ضمانت منظور کرے ۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان تفتیش میں گناہ گار پائے گئے ہیں ، ان کے خلاف چالان بھی خصوصی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔