ڈکیتی وقتل کے مقدمے میں مجرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو سزائے موت ، دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

منگل 30 جون 2015 16:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سیشن عدالت نے ڈکیتی وقتل کے مقدمے میں مجرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنا دیں ۔ عدالت نے مجرمہ حنا کو سزائے موت جبکہ اس کے ساتھی اکرم کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

ستوکہ کتلہ پولیس نے 2ملزمان کے خلاف 2006ء میں ڈکیتی کی واردات کے دوران2افراد کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ۔