ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فوری ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے‘ چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان

منگل 30 جون 2015 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈپٹی مینیجر مینجرایڈمن نعمان غفورکی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایاگیا۔

انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیکس دئیے۔ڈپٹی مینیجر ایڈمن نعمان غفور نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔

ریٹائرہونے والے ملازمین میں(لائن مینI-فرمان علی،ایوب احمد،مظفرعلی،خلیل احمد،فقیرحسین،نیازاحمد،سیدامجد حسین،محمدعارف،عبدالرشید)،(لائن مینII-غفورحسین،غلام باری،محمدسلیم،فرزندعلی،راناشوکت علی،عبدالستار)،(نائب قاصدمنیراحمد،انعام الحق)،چوکیدارشوکت علی،سٹیشن سسٹم سپروائزررمضان شاہد،(اسسٹنٹ لائن مین محمدرفیق،محمدافضل، محمدصدیق،سیدغلام حسین)،(میٹرریڈرنذیراحمد،علی محمد،اصغرعلی)،سیکورٹی گارڈمحمدعلی،اسسٹنٹ فورمین محمدیوسف بھٹی،سول اووّرسئیرطارق سعیدبٹ،(لاری ڈرائیورمحمدشریف،محمدصبور،رحمت علی،محمدیاسین)،لائن فورمینI-محمداکرم،لائن فورمینII-محمداکبر،ہیڈمالی عبدالمجید شامل ہیں۔