ڈیرہ اسما عیل خان ،بازاروں میں ٹف ٹائلز لگانے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہوگیا

منگل 30 جون 2015 16:38

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ڈیرہ اسما عیل خان کے بازاروں میں ٹف ٹائلز لگانے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہوگیا اور تحریک انصاف کے قائدین نے لگائی جانے والی ٹف ٹائلز کو ناقص قرار دیکر کام بند کرادیا، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین خان گنڈہ پور نے عوامی شکایات پر محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کے ہمراہ بازراوں کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر ٹھیکہ دار کی جانب سے لگائی جانے والی ٹف ٹائلز کا معائینہ کیا تو وہ انتہائی غیر معیاری تھیں جس پر فیصل امین خان نے محکمہ کے افسران سے کہا کہ معیاری کام کو یقینی بنانا آپ کی زمہ داری ہے ، اس حوالے سے عوامی شکایات درست ہیں اور ناقص ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام روک دیا جائے، جس پر محکمہ کے افسران نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ ٹف ٹائلز ناقص ہیں اور متعلقہ ٹھیکہ دارکونوٹس دیتے ہوئے فوری طور پر کام روکنے اور معیاری ٹف ٹائلز لگانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔