ہارون آباد، شوہر کے مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی

منگل 30 جون 2015 16:38

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ڈاہر نوالہ کے نواحی گاؤں171مراد میں شوہر کی مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون جانبحق ہو گئی بیان کیا جاتا ہے کہ اضافی بستی چک نمبر 171مرادکے رہائشی محنت کش سرفراز کی بیٹی مقتولہ توصیف بی بی کی پسند کی شادی چار سال قبل اختر کے ساتھ ہو ئی تھی جن کا ایک بیٹا ہے ان کے مابین اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی اختر نے اپنی حاملہ بیوی توصیف کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے نہایت ہی تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈلیوری کر کے مردہ بچے کی پیدائش کروائی توصیف بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے زندگی کی بازی ہار گئی تھانہ ڈاہر نوالہ پولیس نے خاتون کی نعش قبضہ میں لے کر بغرض پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا کر کاروائی شروع کر دی مزید کاروائی کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے مزید اصل حقائق پولیس کی تفتیش کے بعد سامنے آسکیں گے۔