افغانستان ‘ جنوبی صوبے ہلمند میں ٹرک کے ذریعے کیے گئے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک ‘40 زخمی

منگل 30 جون 2015 16:40

قندھار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ٹرک کے ذریعے کیے گئے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر بارود سے بھرے پک اپ ٹرک سے خود کش دھماکا کیا گیا۔پولیس کے صوبائی ترجمان فرید احمد عبید نے کہاکہ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرے ٹرک کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر اڑا دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک ‘ 40 زخمی ہوئے صوبائی حکومتی ترجمان عمر ازوک نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد شہریوں کی جو گھروں میں گیس داخل ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے۔افغان پولیس کے مطابق ہلمند میں خود کش دھماکے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی ایک فوجی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :