واشنگٹن کی جنگل میں لگنے والی آگ سے متعدد گھر اور کمرشل عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں

منگل 30 جون 2015 16:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) واشنگٹن کی جنگل میں لگنے والی آگ سے متعدد گھر اور کمرشل عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں ،حکام نے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ،امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی،آگ نے 23 گھروں اور کمرشل عمارتوں کو جلا کر راکھ کردیا،دوسو ایکڑ پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین ہزار ایکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو فائر فائٹرز ز خمی ہوگئے،واشنگٹن کے وسطی جنگلات میں لگی پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا آس پاس موجود سیکڑوں گھروں کو خالی کرالیا گیا اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :