مقبوضہ کشمیرمیں زلزلہ ، کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

منگل 30 جون 2015 16:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں منگل کی صبح درمیانی شدت کا زلزلہ آیا۔ اطلاعات کے مطابق سحری کے بعد 3بجکر40منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.5تھی ۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ موسمیات کے ایک عہدے دار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلے کوہ ہندو کش میں تھا ۔ یاد رہے کہ 2005میں رمضان المباک کے دوران آنے والے تباہ کن زلزلے سے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر دونوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :