اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 16:52

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی.

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمت میں اضافے کی جو تجویز دی گئی تھی حکومت نے اسے مسترد کر دیا ہے . پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں ہی بحال رکھی جائے گی. انہوں نے کہا کہ تجویز مسترد کرنے سے ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہو گا جو کہ حکومت خود بر داشت کرے گی. یاد رہے کہ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کے اضافے کی تجویز کی تھی.