سباسٹین ویٹل ہنگری گراں پری میں پہلی بار ٹیم فراری کی جانب سے مہارت دکھائیں گے

منگل 30 جون 2015 16:54

بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سابق فارمولا ون چیمپئن سباسٹین ویٹل ہنگری گراں پری میں پہلی بار ٹیم فراری کی جانب سے ریسنگ ٹریک پر اپنی مہارت دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میں سابق فارمولا ون چیمپئن سباسٹین ویٹل فراری ٹیم ممبرز کے ساتھ مداحوں کے سامنے اپنی مہارت دکھانے ، ریسنگ ٹریک پر آئے۔ جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹ آل نے اپنی فراری کی کار کو جانچا۔ سابق فارمولا ون چیمپئن جولائی میں شیڈول ہنگرین گراں پری میں فراری ٹیم کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے۔