پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی کو جنم دے گا،حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرے،مسلم لیگ (ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی کا بیان
منگل 30 جون 2015 16:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے اواگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا ۔منگل کع اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم لیوی سرچارج اور جنرل سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرے۔
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے لیکن حکومت ان کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے جس کے اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔
اس لیے حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اپنے ٹیکسوں کو ختم کرے اور اس کی قیمتوں میں اضافہ سے کرکے رمضان المبارک میں عوام کو تکلیف دینے سے باز رہے ۔انہوں نے کہا تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے ایشیائی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو مہیا کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.