Live Updates

عمران خان خود ہیلی کاپٹر پر سفر کرتے ہیں جبکہ غریب کے میٹرو بس پر سفر کرنے پر اعتراض کرتے ہیں،عمران خان کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

منگل 30 جون 2015 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان خود ہیلی کاپٹر پر سفر کرتے ہیں جبکہ غریب کے میٹرو بس پر سفر کرنے پر اعتراض کرتے ہیں ۔ سادگی کا اعلان کرنے والے عمران خان خود وی آئی پی پروٹوکول رکھتے ہیں ۔عمران خان کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے عوام جان چکے ہیں کہ ملک و قوم کی ترقی کا دشمن کون ہے؟عمران خان عام آدمی کو بہترین ٹھنڈی بس میں آرام دہ سفر کرتا ہوا کیوں نہیں دیکھ سکتے؟۔

لاہور اور اسلام آباد میں روزانہ لاکھوں شہری میٹروبس پر سفر کرتے ہیں۔ میٹروبس عام اور غریب آدمی کی سواری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تنقید سے پہلے اپنی کارکردگی کا جائزہ تو لیں۔ تحریک انصاف کے رہنما بتائیں انہوں نے خیبرپختونخوا میں کونسا تعلیمی معرکہ سر کیا ہے؟ پنجاب میں تعلیم پر خیبرپختونخوا سے زیادہ بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے اور اس ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ میٹروبس پراجیکٹس قائد و اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر ہے۔ پاکستان میں دنیا کا بہترین میٹروبس سسٹم بنایا گیاہے ،جس کادنیا کا کوئی میٹروبس سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا۔میٹروبس کے جدید نظام سے محنت کش ،مزدور، بیوہ، یتیم،ملازم،وکیل اورمعاشرے کے ہر طبقے کو بہترین سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔جدید میٹروبس سروس وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کا عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :