این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت( کل) تک ملتوی ،ایاز صادق کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے

لوکل کمیشن اور نادرا رپورٹس کے نتائج میں ایسی کوئی شواہد نہیں ملے جس سے دھاندلی کا عنصر نکلتا ہو‘ بیرسٹر اسجد سعید کی گفتگو

منگل 30 جون 2015 17:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت آج ( بدھ) تک ملتوی کردی ، سردار ایاز صادق کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے۔ منگل کو الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی اور سردار ایاز صادق کے وکلاء کے دلائل جاری تھے کہ سماعت (کل )بدھ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اسجد سعید نے کہا کہ لوکل کمیشن اور نادرا کی رپورٹس کے نتائج سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ثابت ہو سکے کہ مذکورہ حلقے میں ہونے والے الیکشن میں کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا ہو اور ان رپورٹس کے نتائج کے بعد کوئی اور ثبوت باقی نہیں رہ جاتاتاہم فیصلہ فاضل عدالت نے کرنا ہے ۔

اسجد سعید نے بتایا کہ آج لوکل کمیشن پر دلائل دیں گے اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی کی طرف سے سردار ایاز صادق پر لگائے جانے والے الزامات پر بات کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :