حکو مت نے رمضان میں دو نئے ٹیکس اور نیلم جہلم سرچارچ کے نام پر بجلی مزید 3روپے فی یونٹ مہنگی کر دی

منگل 30 جون 2015 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) حکو مت نے رمضان کے دوران انتہا ئی خاموشی سے دو نئے ٹیکس اور نیلم جہلم سرچارچ کے نام پر بجلی مزید 3روپے فی یونٹ مہنگی کر دی جبکہ نیپرا نے بجلی مہنگی کر نے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کرد یا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیپرا نے وزارت پانی وبجلی کے ساتھ ملکر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت انتہا ئی خاموشی سے نیلم جہلم سرچارج اور دو نئے ٹیکس لگانے کو جواز بناتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کرد یا ہے اور جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو نئی قیمت کے مطابق بجلی کی بل آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :