` ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی ایمرجنسی وارڈ میں معمولی امراض میں مبتلا مریضوں کا اضافہ

گردونواح کے مراکز صحت میں سہولیات نہ ہونے سے لوگ ہسپتال کا رخ کر نے لگے `

منگل 30 جون 2015 17:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے 85بستروں پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ میں معمولی امراض میں مبتلا مریضوں کا اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ گردونواح کے مراکز صحت میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس ہسپتال کا رخ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز یہ کہہ رہے ہیں کہ غیر ایمرجنسی کے مریض ایمرجنسی کیسز سے زائد آرہے ہیں جس سے سپیلسٹس اور دیگر عملے کو ایمرجنسی کیسز سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہیلتھ حکام نے اس کی وجہ صحت کی سہولت اور مراکز کی عدم موجودگی ہے ادھر ہولی فیملی ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر راجہ شفی قسردار کا کہنا ہے کہ ہسپتال بنیادی طورپر دیگر ہسپتالوں سے ڈاکٹرز کے ریفر کردہ مریضوں کے لیے بنایا گیاتھا انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیچنگ ہسپتال ہے اور یہ خاص علاج کے لیے ہے دوسری جانب مریضوں کے رشتہ داروں نے ہستال میں بنیادی سہولیات کی شکایت کی ہے جن میں ٹوائلٹس ، صاف پانی کی فراہمی کی شکایات شامل ہیں