`تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کی کا رروائی ، تین منشیا ت فروش گرفتار، 3کلو 160گر ام چرس ، 120گرام ہیر وئن بر آمد`

منگل 30 جون 2015 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے تین منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3کلو 160گر ام چرس ، 120گرام ہیر وئن بر آمد کرلی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی سٹی احمد اقبال کی خصوصی ہد ا یا ت پر ڈی ایس پی سیکر ٹریٹ سرکل عارف حسین شاہ کی زیر نگر انی ایس ایچ اوتھا نہ بھا رہ کہو انسپکٹر رخسار مہد ی ، ارشد علی ، شوکت علی سب انسپکٹرنے منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے تین ملزمان کو منشیا ت سمیت گرفتار کر لیا۔

جن میں عامر شہزاد ولد محمد الیا س سکنہ اٹھا ل بھارہ کہو اسلام آ باد کو سمبلی ڈیم روڈ سے دورن سپیشل چیکنگ گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو 150گر ام چرس بر آمد کی ، اسی طر ح پولیس ٹیم نے ملزم خضر محمو دولد محمد ارشد سکنہ اٹھا ل اسلام آ باد کو کلمہ چوک سمبلی ڈیم روڈ سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 30گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

اسی طرح عبد القدوس ولد عبد القیوم سکنہ انگو ری تحصیل مری ضلع راولپنڈی کو کورنگ سمبلی ڈیم روڈ سے 120گر ام ہیر وئن بر آمد کی ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر196مورخہ29-6-2015بجر م 9-C، مقدمہ نمبر 197مورخہ29-6-2015بجر م 9-C اور مقدمہ نمبر 198مورخہ29-6-2015بجر م 9-B تھا نہ بھا رہ کہو اسلام آ باد درج کر لیے گئے ۔مزید تفتیش جا ری ہے

متعلقہ عنوان :