` پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا `

منگل 30 جون 2015 17:31

` پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار5 لاکھ 35 ہزار ٹن سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں کھجور کی پیداوار میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اس سال سالانہ پیداوار 5 لاکھ 35 ہزار ٹن سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے وفاقی وزارت تجارت اور صنعت وپیداوار کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔محکمہ زراعت کے مطابق یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف 15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو81 ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف5 فیصد تک محدود ہے `

متعلقہ عنوان :