کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی نائن زیرو آمد، پر تپاک استقبال کیا گیا

ایم کیو ایم پر طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ الطاف بھائی نے ہمیشہ کارکنوں کو پاکستان سے وفاداری کی تلقین کی۔ عامر خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 17:32

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر کان سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد نائن زیرو پہنچے تو ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور پھول بھی نچھاور کیے گئے. میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایم کیو ایم پر طرح طرح کے الزامات عائد کیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

سینکڑوں کارکنان جیلوں میں قید ہیں جن کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ خود پر لگے الزامات کا مقابلہ کیا ہے. ایم کیو ایم کا ہر کارکن الطاف بھائی کے ساتھ کھڑا ہےت الطاف بھائی خود بھی وفادار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کارکنوں کو بھی ملک سے وفاداری ہی کی تلقین کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین محب وطن ہے اور ایم کیو ایم اپنے اوپر عائد الزامات کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سے سرخرو ہو گی.