Live Updates

تحریک انصاف نے الزامات سے یوٹرن لے لیا ہے،لیگی رہنماء

عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے شارٹ کٹ مارنے کی کوشش کر رہے ہیں،پیرزادہ کے دلائل نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا تھا اور آج عمران خان کی سیاست کو پھانسی پر چڑھا رہے ہیں،دانیال عزیز،طلال چوہدری اور دیگر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 30 جون 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الزامات سے یوٹرن لے لیا ہے،عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے شارٹ کٹ مارنے کی کوشش کر رہے ہیں،پیرزادہ کے دلائل نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا تھا اور آج عمران خان کی سیاست کو پھانسی پر چڑھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز،طلال چوہدری اور دیگر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج اپنے ہی مؤقف سے قلابازی کھا رہی ہے ان کا ہر مؤقف رد ہورہا ہے،عوام کے سامنے جھوٹے دعوے کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن میں اپنے آخری دلائل دے رہی ہے،مگر پیرزادہ کے دلائل سن کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنا کیس ہار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہاں گئے وہ الزامات جب عمران خان کہتے تھے کہ عوام کے سامنے لائیں گے،کہاں گئے و ہ پلانز ،ڈیزائنر،اردوبازار والے بلٹ پیپرز،پیرزادہ نے اپنے دلائل سے بھٹو کو بھی پھانسی چڑھایا تھا آج عمران خان کی سیاست کو بھی پھانسی چڑھا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کہتی تھی کہ زرداری کی کیبنٹ ڈاکوؤں کی کیبنٹ ہے اب کہاں گئے وہ دعوے زرداری کی کیبنٹ میں سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،پہلے پارلیمنٹ کو بدنام کرتے تھے پھر خود پارلیمنٹ میں آگئے،یہ پاکستان کے تمام اداروں کو بدنام کرتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات