ظلم اور نا انصافی کی چکی میں پسنے والے عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،عبدالرشید ترابی

عوام انتخابات کے موقع پر درست فیصلے کریں تو ان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے نوجوان دل برداشتہ ہونے کے بجائے حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی میں شامل ہوں،جماعت اسلامی علاقوں برادریوں کے دائروں سے ،افطار ڈنر میں شرکاء سے خطاب

منگل 30 جون 2015 17:34

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ظلم اور نا انصافی کی چکی میں پسنے والے عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،عوام 67سال سے استحصالی نظام کی وجہ سے مسائل زدہ ہیں حکومتوں کی توجہ عوامی مسائل پر نہیں رہی عوام انتخابات کے موقع پر درست فیصلے کریں تو ان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے نوجوان دل برداشتہ ہونے کے بجائے حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی میں شامل ہوں،جماعت اسلامی علاقوں برادریوں کے دائروں سے نکل کر قرآن وسنت کے نظام پر یقین رکھتی ہے عدل و انصاف پر مبنی نظام کا قیام ہمارا مشن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نزاکت حسین کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سردار مقصود صابر،خورشید سدھن،نثار شائق،تنویر انور خان،مولانا ہدایت اللہ ،سردار اقبال سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں مفادات کے کلبوں کا روپ دھار چکی ہیں باطل نظام فیل ہوچکا ہے اور اس کے محافظ بھی آخری ہچکیاں لے رہے ہیں عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی میں ان کے لیے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے 67سالوں سے باریاں لگانے والی روایتی پارٹیاں اور قیادتیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں وہ صرف اپنے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں غریبوں کے مسائل کے حل سے ان کوئی سروکار نہیں ہے جماعت اسلامی علاقوں برادریوں کے دائروں سے نکل کر انقلاب کی جدوجہدکر رہی ہے اور اس انقلاب کی جدوجہدکررہی ہے جس کی خاطر ہمارے آباواجداد نے یہ خطہ آزاد کروایا تھا انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ کے ساتھ اور اس کے قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں اللہ کو راضی کریں اللہ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کریں روزہ یہی درس دیتا ہے ،اللہ کی زمین پر اللہ کی رٹ قائم کرنے سے ہی عدل بھی ہو گا اور لوگوں کے مسائل بھی حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ اللہ کے نظام چھوڑ کر آج ہم مسائل کا شکار ہیں اسلامی تعلیمات سے دوری اللہ کے عذاب کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف جہاد کرنا ہر مسلمان پر اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز اور روزہ فرض ہے ۔

`