Live Updates

اسلام آباد : آج پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 17:38

اسلام آباد : آج پی ٹی آئی کے لیے  بڑی خوشی کا دن ہے، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے. انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے پاس بہت سے ثبوت آءے ہیں. آر اوز نے انکوائری کمیشن میں اصلی فارم 15 جمع نہیں کروائے. جہانگیر ترین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اسی سال ہوں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے آج ثبوتوں کی بنا پر دھاندلی ثابت کر دی ہے.

اب یہ جوڈیشل کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ دیتی ہے. یاد رہے کہ انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے آج کچھ ثبوت بھی دکھائے تھے جن میں ان کا کہنا تھا کہ جلدی جلدی میں کی جانے والی دھاندلی میں بہت سی غلطیاں سر زد ہوئی ہیں. جن سے ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ نے مل کر عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات