`کمشنر کراچی کی صدارت میں اجلاس ،شہر میں پانی کی فراہمی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے انتظامات کا جائزہ `
منگل 30 جون 2015 17:38
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلاس میں شہر میں پانی کی فراہمی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی جاوید صبغت اللہ مہر، تمام ڈپٹی کمشنرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام چیف انجینئرز نے شر کت کی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام چیف انجینئرزنے اپنے اپنے اضلاع میں پانی کی فراہمی کی صورتحال اور اسے بہتر بنانے کے اقدامات و کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام چیف انجینئرز روزانہ شہر میں تمام پمپوں کی کار کردگی اور اپنے اپنے دائرہ میں شامل پمپنگ اسٹیشنزپر بجلی کی فراہمی اور تیکنکی خرابی کی شکایات کی رپورٹ کمشنر کراچی کو روزانہ دیں گے ۔(جاری ہے)
کمشنر نے کہا کہ پانی کی فراہمی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بہتر مینجمنٹ کے ذریعے پانی کی فراہمی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ تما م پمپس کی فوری مرمت کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جائیں گے ۔ کمشنرکراچی کو اس سے آگا ہ کیا جائے گا تاکہ اس کی مرمت میں تاخیر کو ختم کی جا سکے اوراس کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں پیدا ہونے والی دشواریوں کودور کیا جا ئے گا۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ دھابے جی پرڈیز ل کے دو پمپس خراب ہوگئے ہیں۔ ایک پمپ 22 جون سے خراب ہے جبکہ دوسرا پمپ پیر کی رات سے خراب ہے۔ ایک پمپ منگل کو رات تک ٹھیک ہو جائے گا۔ دونوں پمپس خراب ہو نے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متا ثر ہو گی مجموعی طور پر 40 ملین گیلن پانی روزانہ کا شارٹ فال ہو گا ۔منگل کو ایک پمپ ٹھیک ہونے کے بعد30 ملین گیلن پانی روزانہ کا شارٹ فال ہو گا جو دوسرا پمپ جمعہ تک ٹھیک ہو نے تک جاری رہے گا۔ چیف انجینئرنے بتا یا کہ توقع ہے کہ جمعہ کو پمپ کی مر مت کا کام مکمل ہو جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی کی اجازت کے بغیر واٹر بورڈ میں پانی کی فراہمی سے متعلق کسی بھی افسر کو ٹرانسفر نہیں کیا جا ئے گا جو افسران ٹرانسفر ہوئے ہیں ان کے ٹرانسفر آرڈرز کو منسوخ سمجھا جا ئے گا۔اجلا س نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پانی کی فراہمی پر مامور افسران کے تبادلے پانی کی فراہمی کی کوششیں متاثر ہوں گی ۔ اس فیصلہ کے بعد چیف انجینئر غلام قادر اور کورنگی میں متعین انجینئر کے ٹرانسفر آرڈر منسوخ سمجھے جائیں گے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ دونوں افسران بدستور اپنے عہدوں پر کام کر تے رہیں گے۔ اجلاس میں ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی عدم فراہمی کی شکایت کی گئی ۔ اجلا س کو بتا یا گیا کہ ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بار ہ تا تیرہ گھنٹے روزانہ لوڈ شیدنگ ہورہی ہے۔ جبکہ پہلے چا ر گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو تی تھی۔ فیصلہ کیا گیا کہ ڈملوٹی پر بجلی کا تعطل ختم کر نے اور صورتحا ل کا جائزہ لینے کے لیے واٹر بورڈ اور کے الیکڑک کے متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد کیا جا ئے گا۔ ایڈیشنل کمشنر ون جاوید صبغت اللہ مہر اس تنازعہ کے حل کے لیے فوری اجلاس منعقد کریں گے اورڈملوٹی پر بجلی کے تعطل کا تنازعہ دور کرکے اس کی کارکردگی پر معمول پر لانے کے اقدامات کریں گے `مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.