`الیکشن کمیشن کے بیان سے اپوزیشن کے تحفظات دور ہونگے،جمشیدالدین کاکاخیل

سہ فریقی اتحاد کے تحفظات دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت نیک نیتی کیساتھ ہر وقت تیار ہے،صوبائی وزیر کا بیان `

منگل 30 جون 2015 17:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائیزٹیکسیشن و انسداد منشیات اور ضلعی صدرپی ٹی آئی نوشہرہ میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بیان سے اپوزیشن کے تحفظات اب دور ہونگے کیونکہ آخرکار الیکشن کمیشن نے ذمہ داری قبول کر لی کہ انتخابات سے متعلق تمام امور کا ذمہ دارالیکشن کمیشن ہوتاہے اور صوبائی حکومت کو اس میں کسی عمل دخل کا کو ئی اختیار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں بے قاعدگی کے لیے ایک اعلی سطح کمیٹی برائے تحقیقات مقرر کی ہے جس پر بھی الیکشن کمیشن کو اعتراض ہے۔ میاں جمشیدالدین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف دوسری سیاسی جماعتوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اس کے باوجود عوامی اعتماد ہی پی ٹی آئی کی منزل مقصود ہے۔ تاہم سہ فریقی اتحاد کے تحفظات دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت نیک نیتی کیساتھ ہر وقت تیار ہے۔ `

متعلقہ عنوان :