زکوة مستحقین کو زکوةکی بجائے” چھوٹے کاروبار کیلئے پیسے یانوکریاں “دینے کا فیصلہ

منگل 30 جون 2015 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کو حکمران جماعت سے وابستہ سینئر سیاست دانوں اور بزنس مین کمیونٹی کی طرف سے مشورہ دیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں زکوة کے مستحقین کو زکوة دینے کی بجائے اضلاع کی سطح پر زکوة کے پیسوں سے چھوٹے کارروبار کے کارخانے لگائے یا پھرمستحقین کے سربراہ کو نوکریاں دی جائیں۔

(جاری ہے)

ایک سینئر سیاست دان نے کو بتایا کہ حکومت پنجاب کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ضلع کی سطح پر زکوة کی رقم سے چھوٹے کارخانے لگانے سے بھکاریوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

تاہم مذکورہ پراجیکٹ کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب ہی دینگے۔معروف بزنس میں اور فیگر گارمنٹس کے سی ای او محمد ندیم بھٹی نے کو بتایا کہ اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ محکمہ زکوة و عشر پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسر نے کو بتایا کہ ہر ضلع کو کروڑوں روپے کے زکوة فنڈ حصہ میں آتے ہیں اس زکوة فنڈ سے بآسانی چھوٹے کارخانے لگائے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :