لاہور، لائن لاسز میں کمی کے لئے واپڈا کی لٹکتی ہوئی تاروں کو شکنجہ لگانے کا فیصلہ

منگل 30 جون 2015 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) محکمہ واپڈا کو آخر کار اس بات کا احساس ہو ہی گیا ہے پنجاب کے تمام شہروں کے بازاروں اور گلی محلوں میں واپڈا کی بجلی فراہم کرنے والی تاریں بے یارو مددگار ادھر ادھر بھٹک رہی ہیں۔ جس سے شارٹ سرکٹ سے متعدد بار آگ لگنے سے دکانیں اور مارکیٹیں جل کر راکھ ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم واپڈا سے وابستہ سینئر لائن مین نے کو بتایا کہ حکومت نے واپڈا کو ہدایت کی ہے کہ لائن لاسز میں کمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر” واپڈا کی لٹکتی ہوئی تاروں“ کو شکنجہ لگانے کا بندوبست کیا جائے۔

گلی محلوں اور بازاروں میں کئی ایسی تاریں بھی ہیں جو لوگوں کی دکانوں اور چھتوں سے گزر رہی ہیں ۔ ان تاروں میں گزرنے والے کرنٹ کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوسکتے ہیں لٹکتے ہوئے تار کسی بھی وقت بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :