اے ڈی پی نے پاکستان کیلئے 22 کروڑڈالر سے زائد قرضے کی منظوری دے دی
رقمپنجاب سمیت کشمیر کے ضلع حویلی، کوٹلی اور پونچھ میں سب سے زیادہ متاثرہونے والیاہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں استعمال کی جائے گی
منگل 30 جون 2015 17:51
ء اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان میں سن دوہزار چودہ میں سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں، پل اور اس نوعیت کے دیگر انتہائی ترجیح والے ڈھانچوں کی تعمیر نواور بحالی کیلئے بائیس کروڑڈالر سے زائد قرضہ کی منظوری دیدی ہے۔ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی یہ مالی معاونت پنجاب سمیت کشمیر کے ضلع حویلی، کوٹلی اور پونچھ میں سب سے زیادہ متاثرہونے والیاہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں استعمال کی جائے گی۔
دوبارہ تعمیر کیے گئے انفراسٹرکچر مستقبل میں شدید موسمی واقعات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھیں گے۔تیکنیکی معاونت کی غرض سے بیس لاکھ ڈالرز کی ایک اور گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ قدرتی آفات کی نگرانی کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھائی جاسکے۔(جاری ہے)
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے قدرتی وسائل اور زرعی ماہر ڈونیتھ والٹن کے مطابق، پاکستان زراعت پر انتہائی انحصار کرنے والا ملک ہے جو سیلاب اور دیگر موسمی تغیر کی زد پہ رہتا ہے اور یہ صورتحال موسم میں تبدیلی کے نتیجہ میں مزید خراب ہوجائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ مالی معاونت پہلے سے بہتر تعمیر کی پالیسی کو تقویت دے گی جس کے تحت بحال کیئے جانے والے انفراسٹرکچرمیں خطرات سے بچاو کی خصوصیات شامل کی جائیں گی۔انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو کا یہ منصوبہ تین سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے جس کا اختتام جون دوہزار اٹھارہ میں متوقع ہے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.