سام سنگ الیکٹرانکس نے دنیا کے سب سے بڑے ایڈور ٹائزنگ مقابلے ’کینزلائنز ‘ میں 20 درجہ بندیوں میں 27 ایوارڈز جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
منگل 30 جون 2015 17:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے دنیا کے سب سے بڑے ایڈور ٹائزنگ مقابلے ’کینزلائنز ‘ میں 20 درجہ بندیوں میں 27 ایوارڈز جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ 2014 میں 16 ایوارڈز جیتنے کے بعد سام سنگ کیلئے دوسرا ریکارڈ سازسال ہے۔انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ فیسٹیول میں سام سنگ کے ’لانچنگ پیپل ‘ مہم نے مجموعی طورپر سات ایوارڈز جیتے ۔
اس مہم کے اشتہارات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دریافتوں اور امکانات کو تیزکرنے کے حوالے سے سام سنگ کے برانڈ فلسفہ کو اجاگرکیا گیاتھا۔مہم کے دوران عام لوگوں کو اپنے خوابوں اور تصورات کوسام سنگ کے ساتھ شیئرکرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی جس سے انھیں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا موقع ملا۔(جاری ہے)
اسی طرح بچوں کے پسندید ایپلی کیشن Look At Me نے مجموعی طورپر پانچ انعامات حاصل کئے جن میں سائبرکی درجہ بندی میں سونے کا انعام بھی شامل تھا۔
کینز لائنز 2015 ایوارڈ میں دیگر ایوارڈ یافتہ مہمات ’سیفٹی ٹرک ‘ جو ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے مرتب کردہ تصورپرمبنی ہے ، نے سات انعامات جیتے۔Back Up Memory ایپلی کیشن نے تین اورHearing Hands نے دوانعامات سمیٹے۔کینز لائنز انٹرنیشنل فیسٹیول میں 90 ممالک کی کمپنیوں نے 20درجہ بندیوں میں 40000 سے زائد اشتہارت کی نمائش کی جس میں سام سنگ نے 20 درجہ بندیوں میں 27 انعامات جیت کر کمپنی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ `متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.