`کوئٹہ،سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک راہ گیر زخمی`

منگل 30 جون 2015 17:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مند کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مند کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نیتجے میں راہ گیر محمد زبیر سکنہ تمپ شدید زخمی ہوگیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیاجنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کاروائی تمپ انتظامیہ کررہی ہے`