جاپان، ایک شخص کی بلٹ ٹرین میں خود سوزی کی کوشش میں آ گ بھڑک اٹھی ،2افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے
منگل 30 جون 2015 18:04
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جاپان میں ایک شخص کی جانب سے بلٹ ٹرین پر خودسوزی کی کوشش کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے ۔جاپانی محکمہ ریل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ خودسوزی کا واقعہ منگل کو شنکانسن نامی بلٹ ٹرین پر پیش آیا جب پہلی ہی بوگی کے ایک مسافر نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔
حکام نے اس کی وجوہات نہیں بتائیں جبکہ وہ اس معاملے کو خودکشی کے زمرے میں دیکھ رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے اوداوارا نامی شہر کے قریب رونما ہوا۔ان کے مطابق مذکورہ ٹرین ٹوکیو سے اوساکا جا رہی تھی اسے فوری طور پر روکنا پڑا۔(جاری ہے)
مسافروں کو فوری طبی امداد پہنچائی گئی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق خودسوزی کرنے والا شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ایک خاتون مسافر کی لاش بھی اسی بوگی سے ملی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔اوداوارا میں آگ بجھانے کے محکمے کا کہنا ہے کہ مسافروں میں سے دو کو یہ واقعہ دیکھ کر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں طبی امداد دی گئی۔یہ واقعہ جاپانیوں کے لیے شدید صدمے کا باعث ہو سکتا ہے۔ یہ انتہائی محفوظ ملک ہے اور جاپان کی بلٹ ٹرین دنیا کی محفوظ ترین ٹرینوں میں شمار ہوتی ہیں۔جاپان انتہائی محفوظ ممالک میں شامل ہے۔50 سال کی اپنی خدمات کے دوران ابھی تک اس میں کسی ہلاکت کا کوئی داغ نہیں ہے۔جاپان میں بلٹ ٹرینیں 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں اور ان کا حفاظتی ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ `مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.