عراق ، تشدد کے دو واقعات میں 7افراد ہلاک،9زخمی ہو گئے

منگل 30 جون 2015 18:06

بغداد۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) عراق میں تشدد کے دو واقعات میں کم ازکم7 افراد مارے گئے۔ حکام کے مطابق الطارمیہ میں ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں حکومت نواز قبائلی رہنما اور اس کے 3 محافظ مارے گئے جبکہ بغداد کی ایک مارکیٹ میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 4 مردوں اور 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنھیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :