مونٹی نیگرو کو نیٹو کی رکنیت ملنے کا امکان

منگل 30 جون 2015 18:07

پوڈ گوریکا۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رواں سال کے آخر تک مونٹی نیگرو کو نیٹو میں شمولیت کی دعوت دیئے جانے کا امکان ہے ۔ حال ہی میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ مونٹی نیگرو کی رکنیت بارے فیصلہ رواں سال ماہ دسمبر میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مبصرین کے مطابق مونٹی نیگرو کے سوا کسی اور ملک کو مستقبل قریب میں نیٹو کی رکنیت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ مونٹی نیگرو کو نیٹو کی رکنیت دئے جانے کے حق میں وزنی دلائل موجود ہیں۔دریں اثناء مونٹی نیگرو میں کرائی گئی رائے شماری کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں نیٹو کی رکنیت کے حامیوں کی تعداد پہلی بار اس کے مخالفین کی تعداد سے زیادہ ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :