جنوبی روس میں فضائی مشقیں

منگل 30 جون 2015 18:07

ماسکو۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) روس کے جنوبی صوبہ کراسنودار میں فضائی مشقیں کی گئیں جن کا مقصد دشمن کی بکتر بند گاڑیوں، ہیلی کاپٹروں اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے میں مہارت حاصل کرنا تھا۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں میں حصہ لینے والے پائلٹوں نے ساکن اور متحرک اہداف کا پتہ لگانے اور ان کو نشانہ بنانے کی مشقیں کیں، علاوہ ازیں پہاڑی علاقوں اور جنگلات میں زمین پر اترنے والے چھاتہ بردار فوجیوں کی مدد کرنے اور مختلف سامان کی نقل و حمل کی مشقیں بھی کی گئیں۔ مشقوں کے دوران 50 سے زیادہ ایوی ایشن بم اور ایک ہزار کے قریب میزائل استعمال کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :