امریکہ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ

منگل 30 جون 2015 18:08

شکاگو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) امریکہ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز گندم کے مستقبل کے سودے مسلسل ساتویں سیشن میں بھی 3.8 فیصد کے اضافے کے ساتھ طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کے مطابق گندم کی کاشت کے علاقوں میں خشک موسم کے باعث امریکہ میں گندم کی فصل تاخیر سے کاشت کی گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت گندم کے مستقبل کے سودے 5.83 ڈالر فی بشل میں طے پائے گئے۔ ماہرین نے آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :