بین الاقوامی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

منگل 30 جون 2015 18:08

ٹوکیو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بین الاقوامی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت ربڑ کے مستقبل کے سودے 0.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 224.3 ین فی کلو گرام میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں قیمتیں 223.5 ین فی کلوگرام تک آگئیں جو 26 مئی کے بعد سے کم ترین شرح ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔