پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

منگل 30 جون 2015 18:09

جکارتہ ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایشیائی منڈیوں میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے سودے 0.5 فیصد کی کمی کے ساتھ 599 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

ماہ جون کے دوران پام آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پام آئل کی تجارت سے وابستہ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقائی ایکویٹیز پر دباؤ کی وجہ سے یہ صورتحال سامنے آئی ہے تاہم مستقبل میں اس میں بہتری کا امکان ہے۔