عمران خان کچھ بھی کرلیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ‘ راشدہ یعقوب شیخ
عمران خان کی آمرانہ طرز عمل کی وجہ سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی
منگل 30 جون 2015 18:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کرلیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،عمران خان کی آمرانہ طرز عمل کی وجہ سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی حیثیت متنازعہ ہوچکی ہے ۔ان کی وجہ سے تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہے ۔
عمران خان چیئر مین شپ چھوڑ دیں تو تحریک انصاف میں اختلافات ختم ہوجائیں گے ۔دھاندلی تحریک انصاف کے انتخاب میں ہوئی ۔(جاری ہے)
خبیرپختون کی حکومت دھرنے میں مصروف رہی جبکہ پنجاب میں جوہر ی انداز میں ترقی ہورہی ہے ۔عمران خان صرف نعرے لگار رہے ہیں عوام کو وہ کچھ نہیں دے سکے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی ٹیم نے ماہرین معیشت کی مشاورت سے بہترین ترقیاتی حکمت عملی مرتب کی ہے تاہم معاشرے کے عام آدمی کو تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کئے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول بے معنی ہے -انہوں نے کہاکہ انرجی سیکٹر ، ایکسپور ٹ بڑھانے اور مینوفیکچر نگ شعبے کے بارے میں پلاننگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر بچے کو زیو رتعلیم سے آراستہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرنا ہوگی-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.