صوابی ، تھرڈ ائیر کا طالب علم سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران جاں بحق ہو گیا

نوجوان ٹیکسلا پنجاب میں واقع یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھا

منگل 30 جون 2015 18:33

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ٹیکسلا پنجاب میں واقع یونیورسٹی میں زیدہ صوابی کا نوجوان تھرڈ ائیر کا طالب علم سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ زیدہ سٹی کے روشن خان گیس ڈیلر کا نوجوان بیٹا حماد خان یوسفزئی ٹیکسلا کے ایک یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا گذشتہ روز شدید گرمی کے باعث یونیورسٹی میں موجود سوئمنگ پول میں نہانے کے لئے جب کھود پڑے تو ان کا سانس بند ہوجانے سے موقع پر دم توڑ گئے۔بعد ازاں ان کی لاش گاؤں پہنچائی گئی ۔ اور منگل کے رو ز آبائی قبر ستان زیدہ میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازہ میں ٹیکسلا یونیورسٹی کے سٹاف اور طلبا سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :