ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کا چارج سنبھال لیا

منگل 30 جون 2015 18:39

سرگودھا ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستہ نے انہیں سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

سلامی کے بعدریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید اپنے دفتری سٹاف سے ملے اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج سے بھی ملاقات کی ۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسستے اور فوری انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی بردشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :