سرگودھا پولیس کامجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 35 مجرمان گرفتار

منگل 30 جون 2015 18:39

سرگودھا ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھاکیپٹن(ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 35مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ہدایت عرف مراتب سکنہ چاہ میانہ لکسیاں ، اصغر علی سکنہ چک202ر ب فصیل آباد ، غلام عباس سکنہ سید نو ، تھانہ میلہ پولیس نے رہزنی کے مقدمہ میں مطلوب باطی خان سکنہ بچہ کلاں ، جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ اربن ایریاپولیس نے جاوید اقبال سکنہ ٹھٹھی راجو ساہیوال ، تھانہ کڑانہ پولیس نے شاہد عمران سکنہ سانبھل ، انعام اللہ سکنہ چک100جنوبی ، محمد ریاض سکنہ 18شمالی فصیل آباد ، محمد اعجاز سکنہ 18شمالی فصیل آباد ، محمد نواز سکنہ ماڑی لک ، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے حامد سکنہ للیانی کوٹ مومن ، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمدآصف سکنہ چاوہ ، محمد حسن سکنہ چاوہ ، محمود سکنہ چاوہ ، محمد شیر سکنہ چاوہ ، محمد ممتاز سکنہ رانجھیانوالہ ، تھانہ میانی پولیس نے تنویر احمد سکنہ ڈیرہ کلوآنہ ، تھانہ مڈھ رنجھا ء پولیس نے نعیم عارف سکنہ میانہ ہزارہ ، شاہد سکنہ میانہ ہزارہ ، محمدنواز سکنہ میانہ ہزارہ ، نذر محمد سکنہ میانہ ہزارہ ، امان اللہ سکنہ دولت پور ، تھانہ میلہ پولیس نے طارق محمود سکنہ رحیم پور ، سرفراز سکنہ رحیم پور ، ممتاز خان سکنہ میانہ شیر علی ، تھانہ لکسیاں پولیس نے عابد سکنہ 39شمالی ، تھانہ جھاوریاں پولیس نے عبدالرحمن سکنہ سلیمان پورہ ، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے محمد جاوید سکنہ جھنگ، محمد افضل سکنہ جھنگ ، محمد ندیم سکنہ 158شمالی کوگرفتار کر لیا جبکہ مفروران کیخلاف تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد عثمان سکنہ 78شمالی ، محمد اکرم سکنہ رحمانپورہ ، تھانہ میانی پولیس نے کامران عباس سکنہ بھلوال ، شاہد حسین سکنہ میانی ، تھانہ لکسیاں پولیس نے علی سکنہ لکسیاں کوگرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :