پولیس کی کارروائی ،41جرائم پیشہ افراد گرفتار، مقدمات درج

منگل 30 جون 2015 18:41

ملتان ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 36اشتہاریوں سمیت41افراد کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم بشیر احمد سے 40لیٹر شراب ،1ڈرم لہن اور چالو بھٹی شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم غلام عباس سے 5لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم وقاص احمد سے پسٹل 30بور معہ 2گولیاں جبکہ پولیس تھانہ الپہ نے ملزم علی شیر سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں اور ملزم اشفاق سے کلاشنکوف معہ 7گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔

دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے 36اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا جن میں سے 16ملزمان سنگین نوعیت کے ہیں۔2اشتہاری مجرمان ٹاپ 10کیٹگری کے جبکہ آئی جی پنجاب کی جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست کے 9اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :