پولیس کا بلانمبری موٹرسائیکلوں کیخلاف آپریشن 155موٹرسائیکل تھانوں میں بند

منگل 30 جون 2015 18:41

ملتان ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پولیس نے بلانمبری موٹرسائیکلوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 155موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 155نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔ علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں 357نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 136 موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :