حلقہ این اے 122 میں انتخابی بے ضابطگیوں و مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سماعت

منگل 30 جون 2015 18:42

لاہور ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ دھاندلی کے حوالے سے منگل کے روز الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کے وکیل بیرسٹر اسجد سعید نے اپنے جاری دلائل میں لوکل کمیشن کے حوالے سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الیکشن ریکارڈ کا خود معائنہ کیا ہے اور رپورٹ دی ہے جس میں سردار ایاز صادق کو 8 ہزار 851 ووٹ سے کامیاب قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح نادرا کی رپورٹ آئی جے چیئرمین نادرا نے 99.93 فیصد شفاف اور ٹھیک قرار دی۔ یہ دونوں رپورٹس ثابت کرتی ہیں کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ایسی کوئی شہادت موجود نہ ہے جو ایاز صادق کے خلاف جاتی ہو۔ بیرسٹر اسجد سعید نے کہا ہے کہ وہ آئندہ پیشی میں عمران خان کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کا جواب دیں گے۔الیکشن ٹربیونل کے سربراہ کاظم علی ملک نے آئندہ سماعت آج یکم جولائی تک ملتوی کر دی۔